سپریم کورٹ میں بھٹو قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ میں ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی ہوگئی۔ بھٹو کیس میں اپیل اور نظرثانی کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھٹو ریفرنس کیس ری وزٹ کرنے کیلئے ٹھوس قانون کاحوالہ دیا جائے۔
اس سے قبل جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت سے معذوری ظاہر کردی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد رضا قصوری نیان پر تحفظات کا اظہار کیا ۔اس لئے وہ عدالتی معاون کی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ نہیں جانتے عدلیہ کی نظر میں آپ کی کتنی اہمیت ہے جبکہ جسٹس جواد نے کہا کہ ہم پر بھی تنقید کی جاتی ہے لیکن ہمیں ذمہ داری پوری کرنی ہے۔