سپریم کورٹ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا

supreme court

supreme court

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور طویل عرصے سے جاری بدامنی کا نوٹس لے لیا ہے ۔ انہوں نے یہ نوٹس اخبارات اور ٹی وی چینلز کی خبروں کو بنیاد بناتے ہوئے لیا ہے ۔
چیف جسٹس نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں تشدد کے واقعات کے حوالیسے دستیاب معلومات اور ریکارڈ کل تک عدالت کو فراہم کر دیں۔ اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو نوٹسز بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔