سپریم کورٹ کا حکومت کو مہلت دینے سے انکار

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تقرر میں مہلت دینے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جسٹس ناصرالملک اور جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل بنچ نے حکومتی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ حکومت قومی سلامتی سمیت دیگر امور میں مصروف ہے۔ اسلئے چیئرمین نیب کی تقرری میں مہلت دی جائے۔ جسے عدالت نے مستردکردیا۔ عدالت نے چیئرمین نیب کے نہ ہونے کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین کو چیئرمین کے اختیارات استعمال کرنے کی حکومتی استدعا بھی مسترد کر دی ہے۔