سپریم کورٹ : کراچی بدامنی نوٹس کیس کی سماعت ملتوی

supreme court

supreme court

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ماشل لا لگانے والے پہلے میرے عزیز ہم وطنوں کہتے ہیں پھر ایسی کی تیسی کردیتے ہیں اب کسی کو فریق نہیں بنایا جائے گا۔ کراچی بدامنی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی  جبکہ آئی ایس آئی نے بنچ کو چیمبر میں بریفنگ دی۔
چیف جسٹس نے کہاہیکہ معاملات دبانیکیلئے کمیشن بنائے جاتے ہیں ایسا نہ ہو کہ فوج آ جائے۔ کراچی میں امن کیلئے سب کو کام کرنا ہو گا۔ ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ تفتیش کاروں کو غیر جانبدار ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ غیر جانبدار ہونگے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ خلا میں کام نہیں کرنا ٹھوس اقدامات کرنے ہیں انھوں نے فروغ نسیم سے استفسار کیا کہ رواں برس کراچی میں پندرہ سوافراد قتل ہوچکے ہیں آپ تجویز دیں کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹا جائے۔