سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائیٹ ہیک کر لی گئی ہیکر کی جانب سے ویب سائٹ پر قابل اعتراض تحریریں بھی لکھی گئی ہیں۔ ویب سائٹ پر اپنا نام زامبی کے ایس اے ظاہر کرنے والے ہیکر نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں غیر ملکی نہیں اور ظلم کیخلاف آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔
ہیکر نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ معاشرہ ظلم اور بدعنوانی کا شکار ہے، چیف جسٹس صاحب اپنا کردار ادا کریں اور غریبوں کی مدد کریں۔ ہیکرز نے پاکستان میں قابل اعتراض ویب سائٹ پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ہیکرز نے پی ٹی اے کی ویب سائٹ بھی ہیک کرنے کی دھمکی دی ہے۔