سینیٹ الیکشن رکوانے کی سازش ہو رہی ہے۔ وزیراعظم

Gilani

Gilani

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سینیٹ کے الیکشن رکوانے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں۔ جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ جمہوریت نہ رہی تو سب کی دکانیں بند ہو جائیں گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات لگانا روایت بن گیا ہے۔ اگر کوئی کرپشن کی ہے تو محاسبے کے لیے ادارہ موجود ہے۔ تمام ادارے آئین کی راہ پر چلیں تو تصادم نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم گیلانی کاکہنا تھا کہ حکومت شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے گی۔ الیکشن کمیشن کو اختیارات اور خود مختاری دیں گے، جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس پر تمام سیاسی جماعتیں بھی متفق ہیں۔ جمہوریت کی طاقت ہے کہ ججوں کو آزاد اور بحال کرایا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ترجیع میں شامل ہے۔ بدھ کو بجلی اور گیس بحران پر اجلاس بلایا ہے، ملک میں نئے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔ بے نظیربھٹو کے منصوبے جاری رہتے تو آج مسائل نہ ہوتے۔