سی آئی اے کے کئی دہشتگرد گروپوں سے تعلقات ہیں۔ حنا کھر

hina rabbani

hina rabbani

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے حقانی نیٹ ورک کے علاوہ اور بھی کئی دہشتگرد گروپوں سے تعلقات ہیں حقانی نیٹ ورک بنانے والا خود امریکا ہے۔ واشنگٹن الزامات کے ذریعے پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لے۔
انٹرویو میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ اگر امریکی رہنماں نے پاکستان کے متعلق متنازع بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو واشنگٹن سے مذاکرات کے دروازے بند ہوجائینگے اور اسلام آباد دیگر اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائیگا۔ ایک سوال پر حنا ربانی کھر نے کہاکہ خارجہ پالیسی کے متعلق بیانات جاری کرنا پاکستان کی پالیسی نہیں تاہم اسے پاکستان کی کمزوری بھی نہ سمجا جائے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی پر کنٹرول کرنا کسی اکیلے ملک کا کام نہیں امریکا سے اچھے تعلقات اور تعاون چاہتے ہیں۔ حکومت نے مشکل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی حمایت حاصل کی تھی۔ تاہم تازہ امریکی بیانات سے وہ حمایت ختم ہونیکا خدشہ ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہاکہ پاکستان کو آئے دن دہشتگردی کا سامنا ہے اگر کہیں آئی ایس ائی کا نمبر ملتا ہے تو وہیں امریکی سی آئی اے کا نمبر بھی ہو سکتا ہے۔