سی این جی ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

ghayas pracha

ghayas pracha

سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے الزام لگایا وزیر پیٹرولیم میڈیا پر جھوٹ بول رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیاث پراچہ کا کہنا تھا سی این جی اسٹیشنز بند کر کے چار کروڑ افراد بے روز گار کئے جارہے ہیں۔ پینتیس لاکھ گاڑیاں بند ہیں لیکن کوئی بھی سیاسی جماعت آواز بلند نہیں کر رہی ۔
انہوں نے کہا سی این جی اسٹیشنز کو بینک پیسے نہیں دیتے ، دو ہزار نو سے پہلے ملک میں سی این جی کا کوئی بحران نہیں تھا ۔ ان کا کہنا تھا وزیر پیٹرولیم میڈیا پر جھوٹ بول کر کنفیوژن پیدا کرتے ہیں ۔