شامی فوج کی جنگی مشقوں کی ویڈیو جاری،60 افراد ہلاک

Syria Clash

Syria Clash

شام کی فوج کی جنگی مشقوں کی ویڈیو جاری کردی گئی،وزیرخارجہ نے کہا ہیکہ عرب لیگ کیامن منصوبے کو مشروط طور پر قبول کرلیاگیا ہے۔ تشدد کی تازہ کارروائیوں میں ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کے سرکاری ٹی وی پر جاری ویڈیو میں شام کی فوج کو جنگی مشقیں کرتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ اس سے ایک روز پہلے شام کی فوج نے جدید میزائل اسکڈ بی کا تجربہ بھی کیا ۔ شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے عرب لیگ کو لکھے گئے ایک خط میں مقف اختیارکیا ہے کہ تمام اقتصادی پابندیاں ختم کی جائیں تو شام عرب لیگ کے امن معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار ہے۔ عرب لیگ نے شام کی پیشکش کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز حمص کے اسپتال میں ساٹھ لاشیں لائی گئیں۔