شام اور لیبیا میں مداخلت سامراجی جارحیت ہے ، احمدی نژاد

ahmadinejad hugo

ahmadinejad hugo

کراکس : ایرانی صدر احمدی نژاد اور وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی شام اور لیبیا میں مداخلت سامراجیت ہے۔
وینزویلا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ایرانی صدر احمدی نژاد اور وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے مغربی ممالک کی شام اور لیبیا میںپیدا کی جانے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماں نے ان ممالک میں مغربی ممالک کی مداخلت کو سامراجی جارحیت قرار دیتے ہوئے ان ممالک میں امن کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماں نے رکن ممالک کی حیثیت سے پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے باہمی تعاون پر زور دیا۔