شام میں اپوزیشن کا اتحاد خوش آئند ہے،یورپی یونین

european union

european union

یورپی یونین نے شام میں اپوزیشن کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مستقبل کی طرف مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا نیک شگون ہے۔
شامی قومی کونسل کا تشدد روکنے اور جمہوری اقدار پر عمل کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ شام کے وزیرخارجہ ولید معلم نے خبردار کیا ہے کہ جس ملک نے شامی قومی کونسل کو تسلیم کیا اس سے بدلہ لیا جائے گا اور اس ملک کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔