شام میں خونریزی کو روکنا عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ مون

ban ki moon

ban ki moon

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرار داد کی منظوری میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جاری خونریزی کو روکنا عالمی ادارے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
ایک بیان میں بان کی مون نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان شام کی صورتحال کے حوالہ سے باہمی اختلافات ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ شام میں مزید خونریزی روکنا اور شامی عوام کو موجودہ بحران سے نکالنا عالمی ادارے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔