شاہدآفریدی کانٹی ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل کیلئے انگلینڈ روانہ

shahid afridi

shahid afridi

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ہفتے کو ہیمپشائر کی جانب سے فرینڈ لائف ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل اور فائنل کھیلیں گے۔
فرینڈ لائف ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل ہفتے کو کھیلے جائیں گے۔جن میں لنکاشائر کا مقابلہ لیسٹرشائر اور ہیمپشائر کا سمرسٹ سے ہوگا۔ شاہد آفریدی نے ہیمپشائر کیلئیٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے نو میچوں میں سو رنز بنائے، جس میں انکا بہترین اسکور چھتیس رنز رہا۔ بولنگ میں وہ سولہ وکٹیں لیکر کانٹی کے تیسرے کامیاب بولر ہیں۔ انکی بہترین بولنگ بیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں رہیں۔
سیمی فائنلز کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل بھی ہفتے کوہی کھیلا جائیگا۔ آل رانڈر عبدالرزاق لیسٹر شائر سے کھیل رہے ہیں اور ہیمپشائر اور لیسٹر شائر کے فائنل میں پہنچنے پر پاکستان کے دونوں اسٹار پلیئرز ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے۔