شاہد آفریدی سپرسکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

afridi

afridi

مایہ ناز آل رائونڈر سپرسکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے۔  ہانگ کانگ سپرسکسز اٹھائیس اکتوبر سے شروع ہوگا۔
شاہدآفریدی آل اسٹار ٹیم میں شامل ہیں۔  آل اسٹار ٹیم گروپ اے میں،سری لنکا،نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ شامل ہے۔عبدالرزاق کی زیر قیادت پاکستان ٹیم کوگروپ سی میں رکھا گیا ہے۔
شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد قومی ون ڈے ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں اور سپرسکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر وہ پی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے۔