شاہ رخ خان راون میں رجنی کانت کو ٹریبیوٹ دیں گے

shahrukh

shahrukh

بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان نے فلم راون میں تامل ہیرو رجنی کانت کو ٹریبیوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان پر جب یہ الزام لگا کہ انہوں نے رجنی کانت کی فلم روبوٹ کی کاپی کی ہے تو پہلے تو شاہ رخ کافی غصہ ہوئے اور فورا تردید کی کہ ایسی کوئی بات نہیں ۔فلم راون روبوٹ سے قدرے مختلف ہے لیکن وقت کے ساتہ ساتہ فلم راون کے ریلیز ہوتے سونگز اورپرومو نے یہ بات سچ ثابت کرڈالی ۔
شاہ رخ نے پینترا بدلا اور بجائے کھسیانیہونے کے یہ کہہ دیا کہ فلم راون میں وہ مہا سپر اسٹار رجنی کانت کو ٹریبیوٹ دیں گے۔ صرف یہی نہیں یہ بھی کہا کہ رجنی کانت ان کے لیے بے حد محترم ہیں اور وہ انہیں کاپی بھی کرتے ہیں۔اسے کہتے ہیں عقلمندی۔چور ی بھی کی اور سینہ زوری بھی۔