شریف برادران کیخلاف کرپشن ریفرنس کھلنے کا امکان

nawaz shabaz

nawaz shabaz

چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے شریف برادران سمیت دیگر زیرالتوا کرپشن ریفرنسز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ جس کے بعد شریف برادران کے اثاثہ جات، ریفرنس، حدیبیہ پیپرملز ملز اور اتفاق فائونڈری ریفرنس کے دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے انچارج انویسٹی گیشن سیل آصف بشیر چوہدری کو بتایا ہے کہ چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کاریکارڈ طلب کرلیا ہے یہ ریکارڈ آج انھیں فراہم کردیاجائے گا۔ چیئرمین نیب کی جانب سے ان فائلز پردستخط کرنے پر میاں نوازشریف اوران کے اہل خانہ کا ٹرائیل ہو سکتا ہے۔
کرپشن ریفرنسز بارہ اپریل دوہزارایک کومیاں نوازشریف کی جلاوطنی کے بعد غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیئے گئے تھے اورایک عدالتی حکم کے تحت چیئرمین نیب کے دستخط کے بغیران ریفرنسوں کونہیں کھولاجاسکتاتھا۔ تاہم چیئرمین نیب کی تقرری عمل میں آنے کے بعدان ریفرنسوں پرکارروائی کاامکان ہے۔ دوسری جانب شریف برادران نے ریفرنسز کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی ہے۔