شکیرا کی اپنے والد کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت

Shakira

Shakira

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے والد کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ بوگوٹا میں ہونے والی تقریب میں شکیرا کے والد ولیم چیڈیٹ نے انکشاف کیا کہ وہ اگلی کتاب اپنی بیٹی کی زندگی پر لکھیں گے۔ جب کہ چونتیس سالہ شکیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خیالات کاغذ پر منتقل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں لیکن ان کی اشاعت میں وقت درکار ہے۔
کولمبین گلوکارہ فلاحی کاموں سے بھی منسلک ہیں اور غریب و نادار بچوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے میں سرگرم ہیں۔