صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کی کرکٹ کیلئے قابل تعریف خدمات ہیں۔ ندیم شہزاد

گجرات (جی پی آئی)ممبر پنجاب بار کونسل ندیم شہزاد کوکب ایڈووکیٹ نے MCCکی گرائونڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کی کرکٹ کیلئے قابل تعریف خدمات ہیں انہوں نے ساری زندگی کرکٹ کے فروغ میں گزار دی ، ایسی شخصیات بہت کم ملتی ہیں ، انہوں نے کہا صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی نے کرکٹ کی بے پناہ خدمت کی۔

نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی ، MCCکی گرائونڈ کی تعمیر اور اچھی وکٹ صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کا خواب تھا ، جس کو نثار احمد نثاری ، شیخ محمد شفیق اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ، ہم ان کو شاندار میچ آرگنائز کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔