صدام دور کے وزیر خارجہ طارق عزیز کو پھانسی دینے کا اعلان

Tariq Aziz

Tariq Aziz

عراق کی حکومت نے صدام حسین دور کے وزیر خارجہ طارق عزیز کو پھانسی دینے کا اعلان کردیا ہے۔عراقی وزیر اعظم کے مشیر سعد یوسف المطلبی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ صدام کے نائب طارق عزیز کو امریکی فوج کے ملک سے انخلا کے بعد پھانسی دی جائے گی۔
طارق عزیز کے وکیل نے ٹیلیفون پر امریکی ٹی وی سے طارق عزیز کو پھانسی دینے کے اعلان پر حیرت کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ سابق وزیر خارجہ کو پھانسی دینا عراقی حکومت کی بڑی غلطی اور بے وقوفی ہو گی۔