صدر آصف زرداری ایک روزہ دورے پر کل بھارت جائیں گے

zardari

zardari

پاکستان : ( جیو ڈیسک)صدرآصف زرداری کل ایک روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوں گے۔ دورہ بھارت کے دوران من موہن سنگھ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے شہریوں کیلئے نئی ویزا پالیسی پر بات چیت کا امکان ہے۔ صدر آصف علی زرداری نئی دہلی پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔ جس میں عالمی و علاقائی امور سمیت نئی ویزا پالیسی کی تفصیلات طے کئے جانے کا امکان ہے۔

توقع ہے کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت پچاس لاکھ روپے سے زائد آمدنی اور تین کروڑ روپے ٹرن آور والے تاجروں کو بھارت کے دس شہروں کیلئے دو سال کا ملٹی پل ویزا دیا جائے گا۔ جبکہ عام شہریوں اور نوجوانوں کو دو سال کا ویزا دیا جائے گا۔