صدر آصف زرداری ایک روزہ نجی دورے پر بھارت پہنچ گئے

Asif Zardari

Asif Zardari

پاکستان : (جیو ڈیسک)صدر آصف زرداری ایک روزہ نجی دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔ صدر پاکستان آصف زرداری کی ملاقات بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ہو گی۔ ملاقات میں ویزا سسٹم، بجلی کی فراہمی اور تجارت سمیت مختلف امور پر بات چیت کا امکان ہے۔صدر کے ساتھ جانے والے وفد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان بھی شامل ہیں۔