صدر زرادی کو استعفیٰ پیش نہیں کیا اور نہ ہی کروں گا۔ رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ صدر زرادی کو کوئی استعفی پیش نہیں کیا اور نہ ہی کروں گا کراچی میں 42 ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے جو 450 لوگوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کسی ٹارگٹ کلر کو انہوں نے رہا نہیں کرایا شواہد نہ ہو نے کے باعث عدالتوں سے ٹارگٹ کلرز رہا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعوان کے وزیر داخلہ بننے کی باتیں غلط ہیں لیکن اگر قیادت نے کوئی فیصلہ کیا تو انہیں قبول ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فطرانہ اور کھالیں لے کر پارٹیوں کو سیاست نہیں کر نے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ مافیا ایک ادارے کے طور پر کام کر تے ہیں اورمنصوبہ بندی کے تحت بھتے کو مختلف گروپ بد امنی کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔
رحمان ملک نے کہا کہ کوئٹہ میں خود کش حملہ یونس موریطانی کی گرفتاری کا رد عمل ہو سکتا ہے۔ یونس موریطانی پاکستانی فورسز کی تحویل میں ہے۔ معاملات طے ہو نے کے بعد امریکہ کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تعلق ملک دشمنی ہے تو بہت ساری سیاسی جماعتوں اور لوگوں کے ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات ہیں۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر اغوا کیس میں ایف ائی اے اور انٹیلی جنس سپورٹ دے دی گئی ہے ان کی بازیابی پنجاب حکومت کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کراچی کے ہر گھر سے بھاری اسلحہ بر امد ہو رہا ہے مگر ایک بات کی خوشی ہے کہ کسی سیاسی جماعت نے اپریشن کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی۔