صدر زرداری آج لندن روانہ ہو رہے ہیں

zardari

zardari

اسلام آباد : صدر پاکستان آصف علی زرداری آج نجی دورہ پر لندن روانہ ہونگے۔ ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان میں صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا یہ دورہ خالصتا نجی ہے۔ صدر آصف زرداری لندن میں چند دن قیام کریں گے اور اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ ان کے دورہ سیاسی نہیں بلکہ نجی ہے۔