صدر زرداری کی سربراہی میں آئی ٹی ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اجلاس

zardari

zardari

اسلام آباد : صدر زرداری کی سربراہی میں ٹیلی کام سیکٹرکی اپ گریڈیشن سے متعلق ہونیوالے اجلاس میں موبائل سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے وفاقی وزیرخزانہ ،وفاقی وزیر پرمشتمل کمیٹی کوآئی ٹی سے متعلق سفارشات مرتب کرکے حکومت کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایوان صدرمیں ہونیوالے اجلاس میںوفاقی وزیر خزانہ عبدل حفیظ شیخ، وفاقی وزیر پانی وبجلی،سید نوید قمر اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری آئی ٹی اینڈٹیلی کام سعید احمد خان کا اس موقع پر اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ براڈبینڈ سروس کے شعبہ میں پاکستان ابھی پسماندہ ہے۔ اس کمی کوتھری جی ٹیکنالوجی ہی پورا کر سکتی ہے۔ پوری دنیا میں پچاسی فیصد آپریٹرز تھری جی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں۔
صدرزداری نے بریفنگ کے بعدوفاقی وزیر خزانہ ، وفاقی وزیر پانی وبجلی اورآئی حکام پرمشتمل کمیٹی تشکیل دینے اورجدید ٹیکنالوجی سے متعلق سفارشات مرتب کرکے حکومت کوفراہم کرنے کی ہدایت کی۔