صدر سے وزیراعظم گیلانی اور جنرل خالد شمیم وائیں کی ملاقات

zardari

zardari

صدر آصف زرداری سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے ملاقات کی۔
سپریم کورٹ کے توہین عدالت نوٹس کے بعد صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ۔ جس میں ملک کی سیاسی اور تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدر زرداری سے جنرل خالد شمیم وائیں نے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے یہ ملاقات آرمی چیف کی صدر سے ملاقات کی کڑی ہے جس میں پیشہ ورانہ امور کے علاوہ ملک کو درپیش بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔