طالبان سے مذاکرات کیلئے انہیں پاکستان سے کوئی اُمید نہیں: اشرف غنی

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، افغان صدر اشرف غنی اپنے اداروں کی ناکامی کا الزام بھی پاکستان کو دینے لگے۔ طالبان کے پے در پے حملوں کے بعد افغان صدر نے پاکستان سے طالبان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

کہتے ہیں طالبان سے مذاکرات کے لئے انہیں پاکستان سے کوئی اُمید نہیں۔ اوپر سے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

اس سے پہلے ایک انٹر ویو کے دوران افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان غیر اعلانیہ حالت جنگ میں ہیں۔

دوسری جانب طالبان سے مذاکرات کے لیے چار ملکی مصالحتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس رواں ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے۔