طالبان کے خلاف لڑائی جاری رکھنا ہوگی، ریان سی کروکر

ryan c crocker

ryan c crocker

افغانستان میں امریکہ کے سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ امریکہ کو طالبان کیخلاف لڑائی جاری رکھنا ہوگی۔ دوسری صورت میں اسے گیارہ ستمبر جیسے حملوں کا سامنا ہوسکتا ہے ۔
برطانوی نیوز ایجنسی کو دئے گئے انٹرویو میں ریان سی کروکر نے کہا کہ جنگ ختم نہیں ہوئی۔ نو سال سے زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجود جنگ جاری رکھنا ہوگی۔ ان کے مطابق القاعدہ سے تعلقات منقطع نہ کرنے کی وجہ سے طالبان بدستور خطرہ ہیں۔ امریکہ کو طویل جنگ جیتنے کیلئے اسٹریٹیجک تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ریان سی کروکر نے کہا کہ افغانستان سے فوج جلد نکالنے سے طالبان اور القاعدہ مضبوط ہوں گے اور امریکہ کو گیارہ ستمبر سے پہلے جیسی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ افغانستان میں سولہ سو امریکی فوجی مارے جاچکے ہیں جبکہ چارسوپچاس ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں