طرابلس: لیبیا میں باغیوں نے تربیتی مراکز قائم کرلئے

libya war

libya war

طرابلس: لیبیا میں باغیوں نے تربیتی مراکز قائم کرلئے ہیں،جہاں ہزاروں نوجوانوں کو گوریلا جنگ کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔لیبیا میں باغیوں کے مضبوط گڑھ بن غازی سے پچاس کلومیٹر دورکمینز کیمپ میں درجنوں نوجوان صدر قذافی کی فورسز کے خلاف لڑنے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ٹریننگ کمانڈر کے مطابق تربیت حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹرز اور انجینئرز بھی شامل ہیں۔اس مرکز میں نوجوانوں کو جنگ کی بنیادی تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف ہتھیار چلانا بھی سکھائے جارہے ہیں۔