عامر خان کی نئی آنے والی فلم کا نام تلاش

aamir khan

aamir khan

عامر خان کو بالاخر اپنی نئی آنے والی فلم کا موزوں ٹائٹل مل ہی گیا کافی سوچنے کے بعد عامر نے اپنی نئی فلم کا نام تلاش ہی رکھ ڈالا ہے۔ کیمروں اور شوبز کی رنگینیوں میں گھرے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی فلم تلاش پر کام شروع کردیا ہے۔ اس فلم کی ڈائریکشن دے رہی ہیں ریما گجیتی جو اس سے پہلے بھی ان کی ہوم پروڈکشنز میں کام کرچکی ہیں ۔
فلم کے نمایا ں ستاروں میں شامل ہیں کرینہ کپور اور رانی مکھرجی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم ریلیز ہوگی بھارت میں کرکٹ کے میگا ایونٹ آئی پی ایل کے بعد۔ سسپنس سے بھری یہ فلم چھبیس جنوری کو ریلیز ہونا تھی لیکن ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے اب جون دوہزار بارہ میں ریلیز کی جائے گی۔