عراق دھماکوں سے گونج اٹھا چار فوجی افسروں بچوں اور خواتین سمیت 70 ہلاک 300 زخمی

iraq blast

iraq blast

عراق کے 17 شہروں میں بم دھماکوں، خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 4 فوجی افسروں، بچوں اور خواتین سمیت 70 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہو گئے۔ الکوت، کرکوک، نجف، کربلا، تکریت وغیرہ میں دھماکے ہوئے۔ الکوت کی مارکیٹ میں فریزر میں رکھا بم پھٹنے سے 35 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ جونہی امدادی کارکنان پولیس اہلکار اور شہری جمع ہوئے تو بارودی گاڑی پھٹ گئی۔ دونوں واقعات میں 58 افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبہ دیالہ میں بنی سعد کے علاقے میں بمبار نے بارودی گاڑی میونسپلٹی کی عمارت سے ٹکرا دی جس میں 8 افراد مارے گئے۔ تکریت میں 2 خودکش بمباروں نے انسداد دہشت گردی یونٹ کی بلڈنگ کو نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکار ہلاک، 19زخمی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے یہ حملہ القاعدہ رہنما کو فرار کرانے کیلئے کیا گیا۔ ادھر نجف میں 2 کار بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔