عراق کے شہر کرکوک میں خودکش بم دھماکہ، 21 افراد ہلاک

Suicide Bomb Blast

Suicide Bomb Blast

کرکوک (جیوڈیسک) عراق کے شہر کرکوک میں ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے اکیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور نے بارودی ٹرک کو سبزی منڈی میں دھماکے سے اڑا دیا،
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔