عرب تحریک کا اثر، امریکا میں احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا

us protest

us protest

عرب سیاسی و سماجی اصلاحات تحریک کے اثرات، امریکا میں تجارتی مرکز وال اسٹریٹ پر ہونے والا احتجاج ملک بھر میں پھیلا گیا، لاس اینجلس میں سیکڑوں مظاہروں نے احتجاجی مارچ کے دوران سماجی ناہمواری اور مالی نا انصافی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق وال اسٹریٹ پر سیکڑوں لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔ ادھر وال اسٹریٹ مظاہرین کے حق میں لاس اینجلس میں بھی احتجاج کیا گیا۔ سیکڑوں مظاہرین نے کہاکہ امریکا جنگ چھڑنے والا ملک بن چکاہے۔ پوری رقم کبھی عراق، کبھی افغانستان اور کبھی لیبیا کی جنگ پر ضایع کی جاتی ہے۔ اور اس جنگ سے فائدہ صرف کارپوریشنز اور بڑی کمپنیوں کو ہورہاہے۔ ملک میں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔ چھوٹی کمپنیاں بند ہورہی ہیں۔ صورتحال بد سے بدتر ہورہی ہے۔
لاس اینجلس کے علاوہ امریکا کے دیگر شہروں میں بھی مظاہروں اور احتجاجی مارچ کی اطلاعات ہیں۔ تمام مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جنگوں کے بجائے رقم میں ملک لگا کر عوامی مسائل حل کئے جائیں۔