علیم ڈار کا ایشین جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ ونر کو انعام

aleem dar

aleem dar

کرکٹ امپائیر علیم ڈار نے ایشین جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز اویس سجاد کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔ حال ہی میں بنکاک میں ہونے والی ایشین جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں اویس سجاد نے بھارت تن ساز کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
علیم ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوان تن ساز نے سونے کا تمغہ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ایسے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے۔ اویس سجاد نے اس حوصلہ افزائی پر علیم ڈار کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جزبے کو سراہا۔