علی ظفرکیفلمی خواب سچے ہوئے، اب لندن، پیرس، نیویارک کی تیاری

Ali Zafar

Ali Zafar

ممبئی : پاکستانی گلوکار و اداکارعلی ظفر بھارت میں ہوتے ہوئے لندن ، پیرس ، نیویارک کے خوابوں میں گم ہیں۔علی ظفر کے فلمی خواب سچے ثابت ہورہے ہیں۔
علی ظفر نے بالی ووڈفلم تیرے بن لادن میں کیا کام کیا ان کی تو اڑان ہی اونچی ہوگئی۔فلم تیرے بن لادن میں تو علی ظفر نے امریکا جانے کا خواب دیکھا جو پوراہوا۔بعد میں بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف کے ساتھ فلم بنانے کا خواب دیکھ لیا۔وہ بھی سچ ہوا۔فلم کی کامیابی کا یقین ہوا تو علی ظفر کو مزید خواب دیکھنے کی عادت پڑگئی اور اب کی بار علی لندن ، پیرس ،نیویارک جانے کے سپنے دیکھ رہے ہیں۔
حیران مت ہوں ، یہ فلمی خواب ہیں۔ جو علی ظفر فلم میں دیکھیں گے۔ اب تک علی نے بالی ووڈمیں کامیڈی فلمز بنائی ہیں ۔ ان کا یہ اسٹائل بالی ووڈمیں پسند آیا تو تیسری رومینٹک کامیڈی فلم لندن ، پیرس ، نیویارک میں ہیروبنیں گے۔