عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کر دیا

imran khanتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں وہ کلین سویپ کرینگے ، نواز شریف کو لاہور میں مقبولیت کیلئے چیلنج کرتا ہوں۔  ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے  6  اگست سے اسلام آباد شاہراہ دستور پر ہفتہ وار دھرنا دیا جائیگا ، تاہم کسی سے سمجھوتہ کرکے گوجرانوالاسے واپس لاہور نہیں آ جائینگے۔ لاہور میں پارٹی کے نوجوانوں کی تحریک جاگ اٹھو کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت نے سپریم کورٹ کے اٹھارہ احکامات کی حکم عدولی کی ہے۔
نواز شریف اور آصف زرداری نے بندر بانٹ کی ہوئی ہے، وہ اثاثے ڈکلیئر کرنے کا قانون پاس نہیں کریں گے۔  نواز شریف اسمبلیوں سے استعفے دیں اور ڈرامے ختم کریں۔ ا ن کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف سویپ کرے گی، جواری ان کی جیت پر جوا لگا لیں، یہ بھی فیصلہ ہوگا کہ لاہور نواز شریف کا شہر ہے یا عمران خان کا، ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کونوجوان انقلاب کی بنیاد رکھیں گے۔