عمران خان کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف سے ہاتھ ملانا ایسا ہے جیسے میں 21 سال کی مافیا کیخلاف جدوجہد کو ختم کر دوں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس کے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا اور بلوچستان احساس محرومی کا شکار رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہونا چاہیے۔ بلوچستان اور فاٹا پیپلز پارٹی کے دباؤ میں نہ آئے۔ ہم نہ پیپلز پارٹی اور نہ مسسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔

پی ٹی آئی کا وفد فاٹا سینیٹر سے ملاقات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف سے ہاتھ ملانا ایسے ہے جیسے میں 21 سال کی مافیا کیخلاف جدوجہد کو ختم کر دوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بھی نواز شریف کی طرح اقامہ اور منی لانڈرنگ کر رہا ہے۔ پاکستان کا وزیرِ خارجہ 16 لاکھ روپے ماہانہ دبئی کی ایک کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہے۔ ہائیکورٹ نے جس طرح سے خواجہ آصف کا کیس سنا افسوس کی بات ہے۔

کوئی سوچ سکتا ہے ہندوستان کا وزیرِ خارجہ کسی بیرون ملک کمپنی سے کام نا کرنے کی تنخواہ لے۔ چیف جسٹس صاحب سے اپیل کروں گا کہ وزیرِ خارجہ کے کیس کی سماعت نہیں ہو رہی، یہ ایک قومی سیکیورٹی ایشو ہے۔