عمرکوٹ : زائرین کی بس کھائی میں جا گری، دس جاں بحق

umer kot

umer kot

عمرکوٹ میں درگاہ سے لوٹنے والے زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ عمر کوٹ سے ایک سو بیس کلو میٹر دور سرحدی علاقہ میں جاری سید گل محمد شاہ کے درگاہ کے میلے سے لوٹنے والے زائرین کی بس نوکوٹ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثہ کے باعث دس افراد کے جاں بحق اور بیس سے زائد کے زخمی ہو گئے۔