غزہ : اسرائیلی بمباری میں تین افراد شہید ہو گئے

gaza

gaza

غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک فلسطینی بچہ اور مصر کے دوفوجی شہید اور سترہ زخمی ہو گئے۔ فلسطینی مذاکراتکار صائب عریقات نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پوری آبادی کو سزا نہ دے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رات گئے اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے تین کمپانڈز کو نشانہ بنایا۔ جس میں ایک تیرہ سالہ بچہ شہید اور سترہ افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر غزہ مصر کی سرحد پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں مصر کے دو فوجی شہید ہوگئے۔ فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے خبر دار کیا کہ اسرائیل ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور کسی فرد کی کارروائی پرغزہ کی مجموعی آبادی کو سزا نہ دے۔