فاسٹ بولر محمدعامر کی اس ماہ پیرول پر رہائی کا امکان

muhammad amir

muhammad amir

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کی اس ماہ پیرول پر رہائی کا امکان ہے۔ نوبال کیس میں سزا پانے والے محمد آصف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں آئی سی سی کی سات سالہ پابندی کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ برطانوی عدالت نے محمدعامر کوچھ ماہ ،محمد آصف کو ایک سال اور سلمان بٹ کو ڈھائی سال کی سزاسنائی تھی۔ محمد عامر سزا مدت اصلاحی مرکز میں گزار رہے ہیں ۔ ان کی آدھی سزا تین فروری کو مکمل ہو جائیگی۔ برطانوی قوانین کے مطابق محمد عامر کو اچھے رویے کی بنیاد پر نصف مدت سے کچھ قبل پیرول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔
محمد آصف نے کھیلوں کی ثالثی کی عالمی عدالت میں اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سات سالہ پابندی کے خلاف اپیل دائر کردی ہے اور اس کی سماعت ایک ماہ میں شروع کرنے کو کہا ہے۔ وکیل سویتا سکل کے مطابق محمد آصف نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئی سی سی کی پابندی غیر قانونی ہے۔