فرنس آئل کی فراہمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

load shedding

load shedding

حکومت کی جانب سے نجی پاور کمپنیوں کو فرنس آئل کی فراہمی کے بعد بجلی کی شارٹ فال میں کمی آ گئی ہے تاہم ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اکیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت دیگرشہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ خیبرپختونخوا اور پاکستان کے معاشی حب کراچی کے عوام بھی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔