فلسطین کی درخواست، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس

united nation

united nation

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا، جس میں فلسطین کی مکمل رکنیت کیلئے درخواست پر ابتدائی غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلسطین کی درخواست پر بدھ سے باضاطہ غور کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے امید ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے درخواست پر مثبت رویہ کا مظاہرہ کرے گی اور فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دیدی جائے گی۔ ابتک ایک سو اکتیس ملک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہیں۔
اگرچہ امریکہ نے ممکنہ قرارداد کو ویٹو کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم فلسطین کو قرارداد کی منظوری کیلئے درکار نو ووٹ مل جاتے ہیں تو یہ اس کی اخلاقی فتح ہو گی۔ فلسطین کی درخواست پر ووٹنگ کیلئے ایک ماہ یا اس سے زیادہ وقت درکار ہے۔