فلموں میں واپسی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، بابرہ شر یف

Babra Sharif

Babra Sharif

لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹار بابرہ شریف نے شوبز میں واپسی کے حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی کسی فلم میں کام نہیں کر رہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی درجنوں آفرز آ رہی ہیں مگر میرا کام کا اپنا اسٹائل ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ واپسی کے لیے کسی اچھے پروجیکٹ کا انتظار کروں گی ۔

انھوں نے کہا کہ میں نہیں کہتی کہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں میری کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کش ہوں ۔ انھوں نے کہاکہ میں اب اس بات کی بھی خواہش رکھتی ہوں کہ کسی خاص کردار میں نظر آؤں۔ زیادہ تر اپنا وقت گھر میں گزارتی ہوں ۔ کئی دوستوں سے ملاقاتیں رہتی ہیں اگر کوئی بھی پروجیکٹ کیا تو وہ یقینا منفرد ہو گا۔