فلم باڈی گارڈ، میں کرشمہ کپور نے بھی کام کیا ہے

karishama

karishama

کرشمہ کپور کی فلم انڈسٹری میں ری انٹری کے چرچے تو ہیں لیکن کیا سلمان خان کی باڈی گارڈ میں کرشمہ نے بھی کام کیاہے ۔ اس سوال کا جواب ہے ہاں کرشمہ نے باڈی گارڈ میں کام کیا ہے، چونک گئے نا۔
کرشمہ کپور نے باڈی گارڈ میں کام ضرور کیا ہے لیکن وہ اس فلم میں کہیں نظر نہیں آئی ہیں۔ہوا یہ ہے کہ ان کی بہن اور فلم کی ہیروئن کرینہ کپور جب جب اپنے باڈی گارڈ یعنی سلمان خان کو آواز بدل کر فون کرتی ہے تو وہ آواز کرشمہ کی ہوتی ہے۔ یعنی کرشمہ کپور نے فلم میں کئی جگہ کرینہ کی جگہ صدا کاری کی ہے۔