فیصل آباد: سی این جی بندش، ویگن، رکشہ ڈرائیورز سڑکوں پر

faisalabad

faisalabad

فیصل آباد میں سی این جی کی ایک ماہ کی بندش کیخلاف ویگن مالکان، رکشہ ڈرائیورز اور سی این جی اسٹیشن ملازمین نے شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سڑکیں بلاک کردیں۔ کلیم شہید کالونی ،گلبرگ، مدینہ ٹان، جیل روڈ، عید گاہ روڈ، سمندری روڈ، سرگودھا روڈ سمیت شہر بھر میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے اپنے مطالبات پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے سی این جی کی بندش کو محنت کشوں کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے فوری طور پر سی این جی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔