فیصل آباد میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، تین زخمی

faisalabadفیصل آباد میں نورپور کے رہائشی رانا اذکار شفقت اور اس کے ساتھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ تین افراد زخمی ہوگئے جوابی فائرنگ سے حملہ آوروں کے ساتھی زخمی ہوگئے جنہیں وہ اٹھاکر لے گئے۔
حملے میں زخمی ہونے والوں خالد ، ایاز اور عباس کو الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ان میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حملہ آور دس منٹ تک فائرنگ کرتے رہے ۔ پولیس واقعہ کے نصف گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔