فیصل آباد نے انڈر نائنٹین کرکٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جیت لیا

under 19

under 19

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انڈر نائنٹین ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیصل آبادنے راولپنڈی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
اسلام آباد کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فیصل آباد نے پہلی اننگز میں دو سو چھتیس رنز اسکور کئے۔ ابوبکر تیہتر اور نعمان حسین چونتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری اننگز میں بھی فیصل آباد کے بیٹسمین چھائے رہے اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پردو سو باسٹھ رنز بنا ڈالے۔
راولپنڈی ریجن کی ٹیم دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پرنواسی رنز پر کھیل رہی تھی کہ کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر فیصل آباد انڈر نائنٹین کو فاتح قرار دیا گیا۔ فیصل آباد کو چار لاکھ روپے جبکہ راولپنڈی کی ٹیم کو دو لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی۔