فیصل آباد کی خبریں 1/8/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شاندار ریلی نکالی گئی ، ریلی رکن قومی اسمبلی راناافضل خاں کے مرکزی آفس ساحل ہسپتال سے نکالی گئی جس کی قیادت راناافضل خان اور میونسپل کارپوریشن میںاپوزیشن لیڈر شیراز کاہلوں نے کی جس میں این اے 82 سے منتخب چیئرمینز ،وائس چیئرمینز ، کونسلرز،لیگی عہدیداران اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے شرکاء جس سڑک یا چوراہے سے گزرے دکانداروں اور وہاں کے رہائشیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کرنے کیساتھ ساتھ ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، ریلی کے شرکاء نے بینرز، کتبے وغیرہ اٹھا رکھے تھے جن پراپنے قائدکیساتھ محبت کے بھرپوراظہار درج تھا جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ کو یکطرفہ ٹریفک بھی قرار دیا گیا تھا، چوہدری شیراز کاہلوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے قائد پر ایک دھیلی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی صرف اپنے ہی بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں انہیں نااہل قرار دیا گیا، مفروضوں پر مبنی ”عمرانی رپورٹ” کو بنیاد بنا کر عدالت نے جو فیصلہ دیا اسے قوم کسی صورت بھی قبول نہیں کررہی اور نہ کبھی کرے گی، میاں نوازشریف اس قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اقتدار میں آئے تھے اورا نہوں نے پوری ایمانداری کیساتھ اپنا کردار ادا کیا، 2013 ء میں بجلی آتی کم اورجاتی زیادہ تھی مگرآج صرف آتی ہے اور جاتی کبھی کبھی ہے۔ دہشت گردی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے یہ وہ کامیابیاں ہیں جو قوم تو ہضم کررہی ہے مگرمخالفین کو یہ پسند نہیں آیا ۔ اللہ ان عقل کے اندھوں کو سمجھ بوجھ دے تاکہ یہ کھوٹے اورکھرے کی پہچان کرسکیں، رانا افضل خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری قوم عدالتی فیصلے پر حیرت زدہ ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے وکیل نے خودسپریم کورٹ میںاعتراف کیا تھاکہ جے آئی ٹی نے جودستاویزات پیش کیں وہ تصدیق شدہ نہیں ہیں اگر(ن) لیگ والے غیر تصدیق شدہ دستاویزات پیش کریں تو وہ نامنظور مگر جے آئی ٹی کی دستاویزات منظور ہو جاتی ہیں یہ کھلا تضاد اورامتیازی سلوک نہیں تو اور کیا ہے ، جس بات پر میاں نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا وہ بلاجواز ہے، اگرایک باپ اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لیتا تو اس میں آئین کی خلاف ورزی کہاں سے ہوگئی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما رانا سیف خالد نے کہا کہ عمران خا ن نے وزا رت عظمیٰ کیلئے شیخ رشید کا نام دیکر یہ ثا بت کردیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی اپوزیشن کو متحد نہیں ہونے دیں گے اور ہمیشہ سولو فلائیٹ کریں گے تا ہم وہ یا د رکھیں سو لو فلا ئیٹ والے جہاز بہت جلد کرش ہو جاتے ہیں ‘اگر انہوں نے اپنی ہٹ دھری نہ چھو ڑی تو یاد رکھیں پیپلز پارٹی بھی اپنی مفا ہمتی پالیسی سے دو قدم پیچھے بڑ ھے گی ‘ انہوں نے کہا کہ صرف ایک سیٹ رکھنے والے شخص کو وزارت عظمیٰ کا امید وار نا مز د کرنا تا ریخ کا سب سے بڑا مذا ق ہے چونکہ عمران خان کو مقدم ہے کہ وہ جیت نہیں سکتے اسی لئے انہوں نے ایک نان سیریس شخص کو اس اہم عہدے پر نا مز د کر دیا ہے حالا نکہ وہ خود رکن قومی اسمبلی ہیں انہیں خود میدان میں آنا چاہیے تھا ، یہ وقت متحد ہو کر آگے بڑھنے کا ہے کہ سو لو فلا ئیٹ کر کے ڈیڑ ھ اینٹ کی مسجد بنانے کے خوا ہشمند ہمیشہ دنیا سے کٹ جاتے ہیں اپوزیشن لیڈر سید خور شید کی خواہش تھی کہ تمام اپو زیشن ملکر ایک نام پر اتفا ق کرتی تاکہ ان اقا مہ زدگا ن کا ڈٹ کر مقا بلہ کیا جا سکتا علیحدہ علیحدہ امیدوار دینے سے وہ نتائج نہیں مل سکیں گے جن کی قو م تو قع کر رہی ہے لہذٰایہ عمران خان کے پاس ایک اچھا مو قع ہے کہ وہ حا لات کی نزاکت کو سمجھیں اور اپنی گردن میں آئے سرئیے کو ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں نکال کر با ہر پھینک دیں ورنہ قدم انہیں کبھی معا ف نہیں کرے گے ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
فیصل آبا د ( ) انصا ف بزنس فورم کے صدر ظفر اقبا ل سندھو، چیئر مین اجمل چیمہ ،جنر ل سیکرٹری میا ں تنویر ریا ض سنیئر وائس چیئر مین رانا سکندر اعظم و دیگر عہدیداران عبداللہ دمڑ ،ظریف خان نیا زی ، میا ں ابو بکر جواد ، ندیم صادق ڈوگر ، جبا ر شاہ ، کا مران گیلانی ،ریا ض کوکا ، حسن نیازی ، میا ں طیب نے کہا کہ پریڈ گرا ئو نڈاسلام آباد تحریک انصاف کے یو م تشکر کی تقریب میں لاکھوں پاکستا نیوں کی شرکت نے واضح کردیا ہے کہ لوگ کس قدر پاناما اور اقامہ زدہ حکمر انوں سے تنگ اور عا جز آچکے تھے انہیں تو ان کا ہیڈ آف ڈیپا رٹمنٹ گیاہے جب دیگر چیلے بھی چلے جا ئیں گے تو اظہا ر تشکر کی تقریب اگر پوریااسلام آباد میں بھی منا یا جائے گا تو جگہ کم پڑ جا ئے گی انہوں نے کہا کہ عمران خا ن نے دودھا ئی قبل جب کرپشن کے خلاف آواز اٹھا ئی اور جہا د شروع کیا تو ہر ایک نے اسے دیوانے کا خواب قراردیا تھا تا ہم ان کی یہ جدوجہد رنگ لائی اور انہوںنے جو منہ سے نکا لا وہ کر دکھا یا آج پور ا وطن عمران خان کی لازوال فتح پر جشن منا رہا ہے ، لوگو ں کے چہروں پر آنے والی اس حقیقی خوشی کو دیکھ کر محسو س ہو رہاہے کہ اب وطن عزیز میں صرف خوشخبریا ں ہی خو شخبریا ں آئیں گی اور دکھ لو گوں کے قریب نہیں بھٹکے گا انہوں نے کہا کہ نیا پاکستا ن بننا شروع ہو چکا ہے اس میں آخری رکاوٹ صرف چند لوگ رہ گئے ہیں اب ان کی باری ہے امید ہے بہت جلد ی یہ رکا وٹ بھی دور ہوجا ئے گی جس کے بعد وہ پاکستان وجود میں آجائے گا جس کا خواب علا مہ اقبال اور قا ئداعظم نے دیکھا تھاکر پشن فری پاکستان ہر شہری کی ضرورت ہے اور تحریک انصاف ہر قیمت پر یہ ضرورت پوری کرے گی۔