قائداعظم ٹرافی: پی آئی اے نے ساتویں مرتبہ جیت لی

quaid azam trophy

quaid azam trophy

پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک سیزن قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پی آئی اے نے زیڈ ٹی بی ایل کو نو وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ کے چوتھے روز زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم ستر رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پی آئی اے کو جیت کیلئے مجموعی طور پر ایک سو آٹھ رنز کا ہدف ملا۔ انور علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار، نجف شاہ اور علی عمران نے تین،تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پی آئی اے نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے ساتویں مرتبہ ٹرافی جیت لی۔
اسلام آباد کے آفاق رحیم بہترین بیٹسمین، پی آئی اے کے علی عمران بہترین بولر، زیڈ ٹی بی ایل کے ذوالقرنین حیدر بہترین وکٹ کیپر اور شاہد یوسف بہترین فیلڈر قرار پائے۔ فائنل میچ میں عمدہ بولنگ پر پی آئی اے کے انور علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔