قائد اعظم بین الصوبائی گیمز اسلام آباد کے لئے سندھ کی ٹیموں کے لئے ٹرائلز 12 اور 13 مارچ کو ہونگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر اسپورٹس احمد علی قریشی نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز اسلام آباد میں شرکت کے لئے سندھ کی مختلف ٹیموں کے سلیکشن کے لئے اوپن ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے پہلے مرحلہ میں بیڈمنٹن (مرد و خواتین) ٹیبل ٹینس (مرد و خواتین) تائی کوانڈو(مرد و خواتین) کی ٹیموں کے لئے ٹرائلز سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں12 مارچ کو صبح دس بجے جبکہ خواتین فٹبال ٹیم کے ٹرائلز اسی روز صبح دس بجے کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں ہونگے۔13مارچ کو دوپہر12بجے کراٹے(مرد و خواتین) کے انتخاب کے لئے اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میزبان ہوگا۔13مارچ ہی کو اسی جگہ دوپہر3بجے مردوں کی ریسلنگ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایتھلیٹکس’باکسنگ’ ہاکی’ جوڈو’ اسکواش’ٹینس’ والی بال اور مردوں کی فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کے لئے دن اور جگہ کا اعلان اگلے دو روز میں کر دیا جائے گا۔ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے لئے عمر کی آخری حد25برس مقرر کی گئی ہے۔

اس لئے زائد العمر کھلاڑی اوپن ٹرائلز میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے۔ عمر کی تصدیق کے لئے شناختی کارڈ ہمراہ لانا ضروری ہے۔دریں اثناء سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد نے ہدایت دی ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہونا چاہئے اور کسی بھی مستحق کھلاڑی کی حق تلفی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708