قذافی لیبیا میں ہیں، ترجمان موسی ابراہیم

libya gadhafi

libya gadhafi

لیبیا کے روپوش رہنما کرنل قذافی کے ترجمان موسی ابراہم کا کہنا ہے کہ معمر قذافی مکمل صحت مند اور لیبیا میں ہی ہیں۔شام کے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے قذافی کے ترجمان موسی ابراہیم کا کہنا تھا کہ کرنل قذافی کے حوصلے بلند ہیں۔وہ لیبیا میں ایسی جگہ ہیں،جہاں مخالفین نہیں پہنچ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ قذافی کا بیٹا سیف الاسلام بھی لیبیا میں ہے لیکن وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا رہتا ہے۔